حکومت کا عمران خان کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے،ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے

(فوٹو : فائل)

حکومت نے عمران خان کی صحت اور علاج کے پیش نظر جیل سے اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‏عمران خان کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے اور ان کی صحت کے پیش نظر انہیں اسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ‏حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏ صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان تحریکِ انصاف کو چاہیے بے بنیاد پروپیگنڈا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‏حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، اس معاملے پر سیاست کے بجائے قومی سنجیدگی اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

 

متعلقہ

Load Next Story