ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز سپر 8 کےلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی جب اس نے اتوار کو نیپال کے خلاف نو وکٹوں سے فتح حاصل کی۔
نیپال کو 20 اوورز میں 133-8 تک محدود کرنے کے بعد کپتان شائی ہوپ کی 61 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نے ان کی ٹیم کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گروپ سی کے میچ میں 15.2 اوورز میں 134-1 تک پہنچادیا۔
شائی ہوپ نے 38 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔
Shai Hope leads the boys into the super 8s with a commanding innings.🔥#T20WorldCup | #WIvNEP | #MaroonSpirit pic.twitter.com/ILfDAXxiOn
ویسٹ انڈیز اپنے پہلے دو میچز میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو شکست دے چکا ہے جبکہ نیپال کو اپنے دو میچز میں اٹلی اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:
نیپال الیون: آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپندر سنگھ ایری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سومپال کامی، نندن یادو، سندیپ لامیچھانے
ویسٹ انڈیز الیون: برینڈن کنگ، شائی ہوپ (کپتان اور وکٹ کیپر)، شمرون ہیٹمائر، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، میتھیو فورڈ، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، اکیل حسین، شمار جوزف، گڈاکیش موٹی