ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کی ہٹ دھرمی، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ ایشیاکپ کےبعد ورلڈکپ میں بھی کھیل کی اسپرٹ کے منافی سوچ کے تحت آج کے میچ میں بھی بھارت کے کپان نے پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا، کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایشیاکپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے، تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد ٹیم بھی ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔
بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔
سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے" والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔
This ‘no shaking hands’ is such a silly thing that India has started. It’s unbecoming of a nation like ours. Either play properly within the spirit of the game or don’t play at all.