پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کیخلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع

بھارت کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے

بھارتی ٹیم کی طرف سے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کے خلاف بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، اسے اخلاقیات کے منافی اور احمقانہ حرکت قرار دیا جارہا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے فیصلے پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے اسی پالیسی پر عمل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس فیصلے پر بھارت کو نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اس اقدام کو کھیل کی روح کے منافی قرار دے رہی ہے۔

Load Next Story