ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فواد چوہدری کی فیصل واوڈا سے دلچسپ اپیل

فواد چوہدری نے یہ فیصل واوڈا سے یہ اپیل ایکس پر ایک پوسٹ میں کی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فیصل واوڈاا سے دلچسپ اپیل کردی۔

انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا ’فیصل واڈا سے اپیل ہے پانچ سو سیاستدانوں کے ساتھ گیارہ کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے چمچوں کڑچھوں کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں! شکریہ!! @FaisalVawdaPAK’

واضح رہے گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Load Next Story