ناردرن بائی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق
ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیرتھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتار واٹرٹینکرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
متوفی شخص کی شناخت 29 سالہ محمد بلال ولد عبدالحمید مغل کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص اورنگی ٹاؤن الطاف نگرکارہائشی تھا اوراسکا آبائی تعلق لودھراں سے تھا۔
متوفی شخص شیر شاہ میں کباڑ کی دکان پرملازمت کرتا تھا اورگھرسے شیرشاہ جا رہا تھا کہ ناردرن بائی پاس مائی گاڑی کے قریب تیزرفتارنامعلوم واٹرٹینکرنے اسے ٹکر ماردی جس کے باعث متوفی شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر خوش نواز پتافی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر سمیت موقع پر سے فرارہوگیا ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی شخص کی لاش اس کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔