بینک افسر نے لاکرز میں رکھے لوگوں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا جوئے میں اُڑا دیا

آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے

بینک آفیسر نے لوگوں کے لاکرز سے 4 ہزار گرام سونا چرا کر جوئے میں لٹا دیا

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو لاکرز میں رکھے صارفین کا سونا چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینک آفیسر نے لاکرز کے مالکان کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکال کر ایک نجی فنانس کمپنی کے پاس گروی رکھواکر بڑی رقم ادھار لی۔

بعد ازاں بینک آفیسر نے اس پر فنانس کمپنی سے حاصل ہونے والے اس رقم کو آن لائن جوئے اور بیٹنگ میں خرچ کرنا شروع کر دیا لیکن آڈٹ کے دوران پکڑا گیا۔

جس پر بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ مذکورہ آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔

پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک ملزم سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا واپس لینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ جن فنانس کمپنیوں کے پاس سونا رکھا گیا تھا وہ مکمل تعاون نہیں کر رہیں۔ جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور فرد یا ادارہ ملوث تو نہیں۔

 

 

 

Load Next Story