محسن نقوی نے عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کوششیں کیں، علی امین گنڈا پور
فوٹو: فائل
خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کی ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے سب سے زیادہ کوشش محسن نقوی نے کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن نقوی ہی ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کرسکتے ہیں۔ محسن نقوی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں۔
تاہم علی امین گنڈاپور کے اس دعوے پر حکومت یا عسکری حلقوں کی جانب سے باضابطہ اور واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور ان کی قانونی کارروائیاں عدالتوں میں جاری ہیں۔