ہمارے بیڈرومز علیحدہ ہیں، شمعون عباسی کی چوتھی بیوی کا انکشاف

ہم مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور بات چیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے، میاں بیوی کی نجی پروگرام میں گفتگو

پاکستان کے نامور اداکار وہدایت کار شمعون عباسی کی چوتھی اہلیہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیڈ رومز علیحدہ علیحدہ ہیں۔

فلمساز شمون عباسی اور شیری شاہ ایک مشہور سیلیبریٹی جوڑا ہیں جو کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں، ابتدا میں دونوں کے درمیان بہت اچھی دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔

بعد ازاں، دونوں نے ایک دوسرے کی زندگی اور کیریئر میں بھرپور ساتھ دیا ہے اور مداح ہمیشہ انہیں نیک تمنائیں دیتے رہتے ہیں۔

شمون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کو ہمیشہ اسپیس دیتے ہیں اور یہی بات ان کی شادی کو خوبصورت بناتی ہے اور ان کے درمیان بہتر رابطے کا سبب بنتی ہے۔

شیری شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کے علیحدہ کمرے ہیں اور یہ فیصلہ ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔

شمون اور شیری کا ماننا ہے کہ ایک دوسرے کو اسپیس دینا ضروری ہے کیوں کہ ہر انسان کو سکون حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کو یہ آزادی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اسپیس رکھنا ایک صحت مند عمل ہے اور وہ ہمیشہ اس اصول پر عمل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی کی پہلی شادی اداکارہ جویریہ عباسی سے ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہیں۔

ان کی تیسری شادی جویریہ رندھاوا سے ہوئی جن سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے اور اب اس وقت وہ اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کی شادی کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی اور جویریا عباسی نے ایک دوسرے پر کبھی ایک دوسرے پر تنقید نہیں کی ہے۔ البتہ ان کی بیٹی انزیلا کی شادی کے میں شمعون عباسی کی عدم موجودگی پر ان کے درمیان چپقلش کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

متعلقہ

Load Next Story