ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پتھم نسانکا کا ہوا میں اڑتے ہوئے کیچ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

گلین میکسویل کی کریز پر موجودگی کے وقت اسکور 200 سے زائد ہوتا نظر آرہا تھا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے اس میچ میں پتھم نسانکا نے شاندار فیلڈنگ اور بیٹنگ سے سری لنکا کی فتح میں اہم کردار کیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں یہ فیصلہ بلکل غلط لگنے لگا۔

آسٹریلوی ٹیم نے 104 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ پہلی وکٹ 8.3 اوورز میں گری تاہم سری لنکا نے کم بیک کرتے ہوئے مشکل کیچز تھام کر آسٹریلیا کو 181 پر آل آؤٹ کردیا۔

گلین میکسویل کی کریز پر موجودگی کے وقت اسکور 200 سے زائد ہوتا نظر آرہا تھا تاہم انہوں نے ریورس شاٹ کھیلا تو پوائنٹ پر موجود پتھم نسانکا نے ناقابل یقین کیچ تھام کر آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

پتھم نسانکا کے کیچ کو ٹورنامنٹ کا بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے۔

بعد ازاں نسانکا نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو سپر ایٹ میں رسائی دلوائی بلکہ آسٹریلوی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔

Load Next Story