ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ کینیڈین کھلاڑی نے احمد شہزاد کا 12 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 65 گیندوں پر 110 رنز اسکور کیے جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈا کے نوجوان بلے باز یووراج سمرا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے احمد شہزاد کا 12 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں سمرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 گیندوں پر 110 رنز اسکور کیے جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سمرا 19 سال اور 141 دن کی عمر میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا، جنہوں نے 2014 میں 22 سال اور 127 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔ یوں سمرا نے نہ صرف ایک بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔

سمرا کی شاندار اننگز کی بدولت کینیڈا نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، تاہم بعد ازاں نیوزی لینڈ نے ہدف حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

متعلقہ

Load Next Story