ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے یو اے ای کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چونتیسویں میچ میں جنوبی افریقا نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یو اے ای کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ علی شان شرفو 45 اور کپتان محمد وسیم 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 3، اینرچ نورکیا نے 2 اور جارج لنڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 123 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ڈیوالڈ بریوس 36، رائن ریکلٹن 30 اور کپتان ایڈن مارکرام 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے حیدر علی، محمد جواداللہ، محمد عرفان اور محمد فاروق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔