عماد اپنے بچوں سے دوبارہ ملیں گے تو کھلے دل سے قبول کروں گی، نائلہ راجہ

جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑسکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے، صارفین کا ردعمل

قومی کرکٹر عماد وسیم سے شادی کرنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے کہا ہے کہ اگر عماد کبھی اپنے بچوں سے دوبارہ ملتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو نائلہ راجہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔

بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔

یاد رہے کہ نائلہ راجہ کا نام کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے وائرل ہوا، اُس وقت دونوں نے ان افواہوں کی تردید کی تھی کیونکہ عماد کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انہی دنوں تیسرے بچے کو جنم دیا تھا۔

بعد میں نائلہ نے بھی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے عماد کے ساتھ تصاویر کو صرف ’فین مومنٹ‘ قرار دیا تھا اور اب یہی فین مومنٹ شادی کی تصاویر میں بدل گیا ہے۔

اب سوشل میڈیا انفلوئنسرنائلہ راجہ نے بھی عماد وسیم سے شادی کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور ماضی میں ہونے والی تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے نائلہ کی وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔

ایک اور نے کہا کہ جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑ سکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story