رمضان کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ

بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، سینیٹر روبینہ خالد

آئی ایم ایف کا بجلی سبسڈی کو بی آئی ایس پی مستحقین تک محدود کرنے، بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر زور۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد:

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا، سہ ماہی قسط اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی۔

بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ لائیو ای کچہری کے دوران روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد مستحق خواتین کو 13 ہزار 500 روپے کے بجائے 14 ہزار 500 روپے ادا کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کی رقوم میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ماؤں اور بچوں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین پوری رقم وصول کریں اور کسی بھی قسم کی کٹوتی برداشت نہ کریں، شکایات کی صورت میں بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کرنے یا قریبی دفتر سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Load Next Story