ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ

او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار  750 بیرل تک پہنچا دی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سےتاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل  ملک میں یومیہ پیداوار میں  اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے کنڑاور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی ' SNF S.A .' کے ساتھ اہم معاہدہ کیا۔ اس معاہدہ  کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ  کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔

توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ خود  انحصاری  سے قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث توانائی کے شعبہ میں  یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا  ہے۔

Load Next Story