کراچی؛ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف محمود آباد میں رات گئے آپریشن

کارروائی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر شروع کی گئی، حکام

کراچی:

شہر قائد میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں رات گئے آپریشن کیا۔

حکام کے مطابق کارروائی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر شروع کی گئی جہاں ایک غیر قانونی عمارت کی تعمیر کی جا رہی تھی جس کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا گیا تھا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے واضح ہدایت دی کہ غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ادارے کے کسی افسر کی غفلت یا ملی بھگت سامنے آئی تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Load Next Story