طالبان دور میں خواتین کا مستقبل خطرے میں؟ ہیلری کلنٹن کی طالبان حکومت پر سخت تنقید

ماہرین کے مطابق معلومات، تعلیم اور روزگار سے محروم کرنا ایک ایسی حکمت عملی ہے جس سے اقتدار کو مستحکم کیا جا رہا ہے

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے افغانستان میں طالبان حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں خواتین کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے فارن افیئرز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں ہیلری کلنٹن نے لکھا کہ اقتدار پر قابض طالبان نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے تقریباً مکمل طور پر باہر کر دیا ہے۔

ان کے مطابق خواتین کی ثانوی تعلیم، یونیورسٹیوں میں داخلے اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیاں دراصل طالبان کے اقتدار کو طول دینے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طالبان مذہب کی آڑ میں نصف آبادی کو خاموش کر کے اپنی طاقت مضبوط کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق خواتین پر سخت پابندیاں آمرانہ طرزِ حکومت کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں اور اسے روکنا عالمی برادری کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔

ماہرین کے مطابق معلومات، تعلیم اور روزگار سے محروم کرنا ایک ایسی حکمت عملی ہے جس سے اقتدار کو مستحکم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story