اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کا مرد اور خاتون پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

آئی جی نے واقعے کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا

اسلام آباد: وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب خاتون سمیت مرد پر تشدد کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود ایف 8 میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔

ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا، اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر اہلکاروں نے خاتون و مرد پر تشدد کیا۔

متعلقہ

Load Next Story