اے آئی سمٹ سبکی میں تبدیل، شائننگ انڈیا کا بیانیہ احتجاج کی نذر
مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمٹ کا انعقاد بھارت کے لیے ہزمیت کا باعث بن گیا۔
اے آئی سمٹ کی بدانتظامی اور تنازعات نے بھارت کی ترقی اور عالمی ٹیکنالوجی کے نام نہاد بیانیے کا پول کھول دیا۔ بل گیٹس کےخطاب کی منسوخی،چینی روبوٹ کو مقامی ایجاد قرار دینے کا جھوٹا دعویٰ اور یوتھ کانگریس کے احتجاج نے سمٹ کو مزید متنازعہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین یوتھ کانگرس کے کارکنان نے سمٹ کے دوران اپنی قمیضیں اتار کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مبینہ تجارتی معاہدے میں قومی مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہونے والی بھارتی ڈیل کا فائدہ صرف امریکا کو ہوگا جبکہ بھارتی کسانوں اور عام شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ مودی ممکنہ طور پر ایپسٹین فائل میں نام آنے یا اڈانی کو بچانے کے لیے فیصلے کر رہا ہے، جس کی قیمت ملک کے نوجوان ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عزت احتجاج سے نہیں بلکہ مودی کے عالمی مجرم کے مشورے سے اسرائیل میں ناچنے سے خراب ہوئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی سمٹ کے دوران حکومتی پالیسیوں کے خلاف اس شدت کا احتجاج سیاست نہیں بلکہ مودی کی پالیسی پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔