میٹا کا ’میسنجر ایپ‘ مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ

کمپنی نے پہلے سے ہی آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ ایپلی کیشن کے بند ہونے سے قبل متبادل کا بندوبست کیا جا سکے

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے میسنجر کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے اعلان کیا ہے کہ 15 اپریل 2026 سے یہ ایپ مکمل طور پر غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کوئی مواد بھی نہ بھیجا جاسکے گا اور نہ موصول ہوگا۔

اگر کوئی صارف میسینجر تک رسائی کرے گا تو اُسے فیس بُک اپنے بِلٹ-اِن میسیجز پر بھیج دے گا۔

کمپنی نے اس متعلق صارفین کو پہلے سے ہی آگاہ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ ایپلی کیشن کے بند ہونے سے قبل متبادل کا بندوبست کیا جا سکے۔

Load Next Story