سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ بغیر کوئی گیند کرائے منسوخ کردیا گیا۔

میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا۔

مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بالترتیب پالیکیلے اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Load Next Story