پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا عوامی فلاح اور شفافیت کی جانب ایک اور انقلابی اقدام
سیف سٹی کی 15 ہیلپ لائن پر درج شکایات کیلئے جدید آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری اب اپنی شکایات کی پیش رفت 24 گھنٹے آن لائن مانیٹر کر سکتے ہیں۔ ایف آئی آر درج ہوتے ہی ڈاؤن لوڈ لنک،کمپلین کا ای ٹیگ نمبر اور تفصیلات بذریعہ واٹس ایپ پر ارسال کیے جائیں گے۔
شہری گھر بیٹھے اپنی ایف آئی آر ڈاؤن لوڈ کر کے تفصیلات کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاس ورڈ بذریعہ میسج فراہم کیا جائے گا۔
سیف سٹی کی پوسٹ ایف آئی آر فالواپ سروس کے تحت متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطہ برقرار رکھا جاتا ہے۔ شہری اپنی شکایت کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے feedback.psca.gop.pk وزٹ کریں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطے کیلئے 15 پر کال کریں اور 2 کا انتخاب کریں۔