پاکستان کی عالمی کرپٹو و مالیاتی فورم میں نمایاں شرکت
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکا میں منعقدہ ورلڈ لبرٹی فورم میں شرکت کی۔ بلال بن ثاقب نے فورم کو عالمی مالیاتی رہنماؤں، کرپٹو اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کا اہم مرکز قرار دیا۔
فورم میں گولڈ مین سکس، نیسڈیک، فرینکلن ٹیمپلٹن اور کوائن بیس سمیت بڑے مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ عالمی مالیاتی فورم میں ’’دی فیوچر آف اسٹیبل کوائنز، ٹوکنائزیشن اور فنانشل انوویشن‘‘ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ ماہ پاکستان نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ سرحد پار ادائیگیوں کیلئے ڈالر منسلک اسٹیبل کوائن پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، یہ شراکت داری پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان کسی خودمختار ریاست کے ساتھ ابتدائی نمایاں تعاون میں شامل ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کی تنظیم، جدید مالیاتی نظام کے فروغ اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔