سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 138ڈالر کی سطح پر آگئی 

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 138ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 34ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572روپے  بڑھ کر 4لاکھ 60ہزار 015روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے کے اضافے سے 9ہزار 094 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 125روپے کے اضافے سے 7ہزار 796روپے کی سطح پر آگئی۔

Load Next Story