کم بارشیں اور بڑھتا درجہ حرارت، پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشئیر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا
ملک میں کم بارشیں اور فروری میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔
درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیر پگھلنے میں تیزی آنے لگی، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی پاکستان میں موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہوئی، فروری کے پہلے 2عشروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلگت، غذر ہنزہ، پونجی، چلاس اور استور میں گلیشئیر پگھلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے فروری تا اپریل مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے، گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔
کم برفباری اور زیادہ درجہ حرارت، گلوف کا خطرہ بڑھ گیا، گلگت، ہنزہ، چلاس اور استور حساس علاقوں میں شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہے، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔