پاکستان اور قازقستان کے مالیاتی روابط میں اہم پیش رفت

میزان بینک اور قازقستان کے معروف بینک "سینٹر کریڈٹ" کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور قازقستان کے مالیاتی روابط میں اہم پیش رفت، "میزان بینک" اور قازقستان کے معروف بینک "سینٹر کریڈٹ" کے درمیان "کارسپانڈنٹ بینکاری" تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتی دوطرفہ تجارت کیلئے مالیاتی سہولت کاری کو مضبوط بنانا ہے، شراکت داری کے تحت ٹریڈ فنانس، بین الاقوامی ادائیگیوں اور کاروباری بینکاری خدمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

بہتر بینکاری روابط سے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کیلئے لین دین آسان اور لاگت میں کمی آئے گی، پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہیں اور پاکستان برادر ملک کو ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔

بینکاری تعاون سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کیلئے تیز، محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام دستیاب ہوگا، ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں یہ شراکت داری علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو نئی جہت دے گی۔

Load Next Story