گوجرانوالہ: کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملزم پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا

گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ میں پولیس مقابلے میں کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اغوا ، بچیوں سے زیادتی اور موٹر سائیکل چوری کے 26 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی، ملزم حبیب اللّٰہ تھانہ باغبانپورہ میں 11 سالہ بچی کے اغواء و زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر تھا۔

ملزم پولیس حراست سے فرار کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ملزم نے مورخہ 17 فروری 2026ء کو 11 سالہ کمسن بچی کو اسکول جاتے حرام کاری کی خاطر اغوا کیا۔

ہلاک ملزم پہلے بھی کم سن بچیوں کو اپنی حوس کا نشانہ بنانے میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Load Next Story