کراچی: رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لیاری سے 2 بھتہ خور گرفتار

گرفتار ملزمان میں عدنان عرف ملا اور فیصل شامل ہیں

کراچی:

پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن میں 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزم اپنے ساتھی معاذ کے ساتھ مل کر جہان آباد سائٹ ٹاؤن میں لوکل دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم جمیل چھانگا کے دیگر ساتھیوں سے رابطے میں ہے اور بھتہ وصولی کی رقوم کی اندرون شہر منتقلی میں ملوث ہے۔  
        
گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story