ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلیے پاکستانی ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا 

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی

فوٹو: فائل

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کے لیے پاکستانی  ٹیم نے مصر میں مشقوں کا آغاز کردیا۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں ہیڈ کوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں دو گھنٹے کے سیشن میں کھلاڑیوں نے جم کر ٹریننگ کی۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورسکل ورک کی خامیوں کو دور کرنے پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ  میں پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔2 مارچ کو پاکستان ٹیم کا سامنا ملائشیا سے ہوگا جبکہ 4 مارچ کواہم میچ آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ

Load Next Story