ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی

جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آٹھویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ کی ریکارڈ شراکت کی بدولت  ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈین نے ابتدائی 2 اوورز میں اچھا آغاز کیا تاہم اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

10.2 اوورز میں 83 رنز پر ساتویں وکٹ گرنے کے بعد جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آٹھویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

جیسن ہولڈر 49 رنز بناکر آخری اوور میں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ روماریو شیفرڈ 52 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، یہ ان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نصف سنچری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، کگیسو ربادا اور کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پروٹیز بلے بازوں سے شاندار کارکردگی دکھائی اور صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 177 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

پروٹیز کپتان ایڈم مارکرم 82،  ریان ریکیلٹن 45 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اوپنر ڈی کوک 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔  

Load Next Story