قندھار کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی پیٹرولنگ، دشمن اپنے بلوں میں چھپ گیا، ویڈیو دیکھیں
افغان جارحیت کے خلاف جاری آپریشن ضرب للحق میں پاکستانی جیٹ طیارے فضائی حملے کرنے کے بعد قندھار کی فضامیں گشت کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شاہینوں کی قندھار میں پیٹرولنگ کے دوران کسی قسم کی قابل تشویش مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ دشمن اپنے بلوں میں دبک کر بیٹھ گیا ہے۔
افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن ضربُ للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
پاک فوجی کارروائیوں میں اب تک 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپریشن کے دوران افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے تباہ کر دیا ہے، جبکہ 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کیے گئے۔