موبائل فون نے شہری کو کتے کے حملے سے بچا لیا

برازیلی شہری نوکری سے واپسی پر کتوں کے حملے کا شکار ہوئے

برازیل میں دو کتوں کے حملے کا شکار بننے والے شخص کو اس کی پتلون کی جیب میں رکھے موبائل نے بچا لیا۔

برازیل کے شہر کاسکیول سے تعلق رکھنے ولے رینالڈو نے حملے سے متعلق بتایا کہ وہ اپنی نوکری سے واپس گھر جا رہے تھے جب دو کتوں نے ان کا راستہ روکا۔ اس سے پہلے وہ خطرے کا ادراک کرتے کتے ان پر حملہ کر چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کتے نے ان کی گردن پر حملہ کیا جس کو انہوں نے مار کر ہٹایا۔ پھر اس نے ٹانگ پر کاٹنے کی کوشش کی لیکن اس کے جبڑے میں ان کا فون آگیا اور اس کی بیٹری پھٹ گئی۔ یہ معاملہ خطرناک تھا لیکن اس نے میری زندگی بچا لی۔

رینالڈو نے بتایا کہ انہوں نے فون 20 دن پہلے ہی لیا تھا۔

Load Next Story