کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ
زلزلے کا مرکز گلگت بلتسان کا علاقہ ہے
فوٹو: فائل
کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کشمیر اور گلگت بلتستان کے گردونواح میں محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کا علاقہ ہے جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 12کلومیٹر تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔