آن لائن ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم نے شہری سے بہانے سے اکاؤنٹ کا خفیہ کوڈ لیا
آن لائن ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم نے 2 ماہ قبل ٹانگوں سے معذور شہری کو کمپنی ملازم بن کر کال کی۔
ملزم نے شہری سے بہانے سے اکاؤنٹ کا خفیہ کوڈ لیا اور 50 ہزار نکال لیئے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم ابتک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔