افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

پاکستانی طیارے کے ملبے کی تصاویر سے متعلق بی بی سی اصل حقائق سامنے لے آیا

بلااشتعال جارحیت  کے جواب میں پاک فوج کا موثر دردعمل آنے پر افغان طالبان رجیم جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینے لگی۔

برطانوی نشریاتی ادارہ "بی بی سی" افغان طالبان کے اس جھوٹے  دعوے کوعالمی سطح پر سامنے لے آیا جس کے مطابق کئی سوشل میڈیا پوسٹس پر پاکستان کے  ایک تربیتی لڑاکا طیارے کے ملبے کو دکھا کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حقیقت میں سوشل میڈیا پر دکھائی گئی جہاز کی تصاویر  کا تعلق اس تنازع سے نہیں  بلکہ یہ 2025 کی ہیں۔

Load Next Story