پاکستانی شہریوں کوایران کےغیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

پاکستانی شہری اپنی حفاظت کی خاطرایران کے غیرضروری سفرکرنےسے گریز کریں

دفترخارجہ نے پاکستانی شہریوں کوایران کےغیرضروری سفرسےگریزکی ہدایت کردی۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری اپنی حفاظت کی خاطرایران کے غیرضروری سفرکرنےسے گریز کریں، ایران میں موجودپاکستانی انتہائی احتیاط برتیں،غیرضروری نقل وحرکت محدودکریں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی شہری تہران،مشہد،زاہدان میں پاکستانی مشنزکیساتھ رابطےمیں ہیں،  ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے سفارتخانہ تہران، قونصل خانوں کےرابطہ نمبرزجاری کردیے گئے۔

ایران میں موجودپاکستانی غیرمعمولی صورتحال میں فوری قریبی پاکستانی مشن کومطلع کریں اور ان نمبر پر رابطہ کریں۔

تہران سفارتخانہ:+982166941388|موبائل:+989906824496 زاہدان:+985433223389|موبائل:+989046145412 مشہد:+989107625302|989371807175 

اسرائل اور امریکا کے ایران پر حملے کے بعد غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظرپاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ملکی حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایت کردی گئی۔

ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ایران افغانستان ریجن  اور حدود کی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستانی ائیرلائنزکو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا  کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے۔ حملے میں امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔ حملے کے بعد تہران میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس حملوں کی منصوبہ بندی مہینوں پہلے سے جاری تھی اور تاریخ کا بھی فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا۔ یہ حملے امریکا کے ساتھ مِل کر کیے گئے ہیں۔ یہ حملے پیشگی حملے ہیں جس کا مقصد ایران کی طرف سے فوری خطرے کو کم کیا جاسکے۔ چار روز تک شدید اور مربوط حملے کیے جائیں گے جس کے بعد تہران کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی۔

Load Next Story