ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی
(تصویر: اے پی)
سپر ایٹ مرحلے کے 10 ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔ تاہم، سری لنکا کو متعین کردہ ہدف تک محدود نہ رکھنے پر پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شناکا 31 گیندوں پرناٹ آؤٹ 76 رنز کی شاندار باری کھیلی۔ پوون رتھنائیکے 58، کامل مشارا 26، چرتھ اسالنکا 25، جنیتھ لیاناگے5، کمنڈو مینڈس 3 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 100 اور فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 7، شاہین شاہ آفریدی 4، خواجہ نافع 2، نسیم شاہ 1، محمد نواز 0 اور کپتان آغا سلمان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے 3، داسن شناکا نے 2 جبکہ دُشمانتھا چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔