ایک ہی کارروائی میں ایران کے 48 رہنما ہلاک ہوگئے، ٹرمپ کا دعویٰ

کوئی یقین نہیں کر سکتا ہمیں کتنی کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ایران میں امریکی آپریشن "طے شدہ شیڈول سے کہیں آگے" ہے

واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر جاری امریکی اسرائیلی حملوں میں 48 ایرانی رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی سے گفتگو میں ٹرمپ نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے حوالے سے کہا کہ  "کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ہمیں کتنی کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ایک ہی کارروائی میں 48 رہنما ختم ہو گئے اور یہ عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔"

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں امریکی آپریشن "طے شدہ شیڈول سے آگے" ہے۔

ایرانی رہنما بات کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی میگزین دا اٹلانٹک سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی رہنما بات کرنا چاہتے ہیں اور میں ایران سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں، ایران کو یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا جو کہ بہت آسان تھا۔

متعلقہ

Load Next Story