ایران پر حملوں کے دوران امریکا کے تین فوجی ہلاک، 5 زخمی

امریکی فوج نے دعویٰ کیا کہ خلیج عمان میں ایرانی جنگی جہاز کو بھی تباہ کردیا ہے

فوٹو فائل

امریکی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایران پر حملوں کے دوران 3 اہلکار ہلاک اور دیگر 5 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران پر حملوں کے بعد اپنے جانوں نقصان کی تصدیق کی ہے۔

امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ ایران پر حملوں کے دوران امریکی فوج کے 3 اہلکاروں کی ہلاکت اور 5 شدید زخمیوں کے علاوہ متعدد اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ دیگر کئی فوجی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں اور نقصان پہنچا ہے جنہیں واپس بھیجا جا رہا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے اور ہماری کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی فوج پر حملوں اور بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے ایران کا ایک جنگی جہاز تباہ کردیا ہے اور ایرانی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایران پر حملوں کی نگرانی کرنے والے امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان میں کہا کہ چاہ بہار پر خلیج عمان میں ایرانی جنگی جہاز کو ڈبودیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی فوج نے بیان میں کہا کہ جیسا صدر نے کہا تھا ایرانی مسلح افوان کے اہلکاروں، پاسداران انقلاب اور پولیس اہلکار اپنے ہتھیار چھوڑ دیں اور جنگی جہاز سے دستبردار ہوں۔

Load Next Story