مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم 18 رکنی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔

خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔

روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی میں توانائی، پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہونگے۔

Load Next Story