آزاد کشمیر کے شہریوں نے آپریشن غضب للحق کی تائید کردی

خارجیوں کے خلاف جوابی کارروائی بالکل درست، بند نہیں کرنی چاہئے، شہری

آزاد کشمیر کے محب وطن شہریوں نے پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کی تائید کردی۔

آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں لوگ افغان جارحیت کی بھرپور مذمت اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

شہریوں نے پاک فوج کی افغانستان کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا  کہ ہم نے افغانستان کی گزشتہ کئی دہائیوں میں ہر طرح کی مدد کی لیکن اس نے بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں میں کھیل کر پاکستان کو نقصان پہنچایا، پاکستان  نے بالکل درست ردعمل دیا اور دہشت گردوں کے قلع قمع تک پاکستان کو جوابی کارروائی بند نہیں کرنی چاہئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے افغانستان کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا، پاک فوج  اور عوام نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردی کو روکا، پاکستانی فوج خارجیوں کے خلاف جو کارروائی کررہی ہے وہ بالکل درست ہے، پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ کی طرح  شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ بھی ہم کامیاب ہونگے، پاکستانی فوج نے افغان دہشت گردی کا بالکل درست انداز میں  جواب دیا۔

Load Next Story