پیغام امن کمیٹی کی علما سے متحد ہونے کی اپیل
فوٹو ایکسپریس
قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علما سے متحدہ ہونے کی اپیل کردی،
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام پر زور دیا۔
شرکا نے کہا کہ کا بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام معتبر مذہبی اتفاقِ رائے، مؤثر حکمرانی، اور پرتشدد انتہاپسندی کے جامع خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے عوامی اعتماد، ہم آہنگ قومی بیانیہ، اور انتہاپسندانہ بھرتیوں کے سدباب کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی، مفتی عبد الرحیم اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء، اوراقلیتی رہنما، قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ریاستِ پاکستان، اس کے آئینی ڈھانچے، اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
کمیٹی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔
شرکا نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنما سیکیورٹی واقعات کے بعد کشیدگی میں کمی لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ قومی یکجہتی کو فروغ دیتا اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتا ہے۔
قومی پیغام امن کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اتحاد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قومی اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
کمیٹی کے حکام نے کہا کہ ہم غزہ اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اپنی ریاست اور اس کے آئینی و قانونی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔