آزاد کشمیر کے عوام کا آپریشن غضب للحق کی بھرپور حمایت کا اعلان
آزاد کشمیر کے عوام نے آپریشن غضب للحق کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر کے عوام نے پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کو سراہتے ہوتے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی افغان طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں بھارت سمیت پاکستان کے ہردشمن کیلئے پیغام ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے شکست کے بعد اب طالبان رجیم کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کررہا ہے، پاکستان نے افغانستان کو کئی بار سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی سے آگاہ کیا مگر دہشتگردی میں کمی نہیں آئی۔
شہریوں نے کہا کہ پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف جوابی کارروائی بروقت، ضروری اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، پوری قوم دشمن کیخلاف اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے، آزادکشمیر کے عوام سمیت ملک کا ہرشہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔