شفیع اللہ جان  کے خلاف الیکشن کمیشن کا نوٹس، جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک مہلت

جو ریمارکس شفیع جان سے جوڑے جارہے ہیں وہ جان بوجھ کرنہیں تھے، وکیل کا مؤقف

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

شفیع اللہ جان کے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کیس میں  انہیں جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان کے خلاف نوٹس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی، جس میں شفیع اللہ جان کی جانب سے ایڈووکیٹ علی بخاری پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ علی بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ جو ریمارکس شفیع جان سے جوڑے جارہے ہیں وہ جان بوجھ کرنہیں تھے۔ الیکشن کمیشن اپنے نوٹس پر نظر ثانی کرے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو معروضات آپ پیش کررہے ہیں وہ تحریری طور پر جواب میں جمع کرائیں، جس پر وکیل نے کہا کہ شفیع جان سے مشاورت کرکے جواب جمع کرا دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو بھی ریکارڈ اور دستاویزات چاہییں آفس سے لے لیں اور دلائل  کے لیے تیار رہیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شفیع جان کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شفیع جان نے این 18 ہری پور میں دھاندلی اور فارم 47 اسلام آباد سے جاری ہونے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story