کراچی قونصل خانے پر آئے مظاہرین پر فائرنگ امریکی میرینز نے کی، امریکی حکام

اتوار کو 11 افراد اس وقت جاں بحق ہوگئے تھے جب مظاہرین نے سفارت خانے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی

امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکی میرینز نے اتوار کے روز کراچی کے قونصل خانے پر دھاوا بولنے کے دوران مظاہرین پر فائرنگ کی۔

ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی حکام نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ میرینز کی طرف سے کیے گئے فائر کسی کو لگے یا نہیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ عمارت کی حفاظت پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز اور مقامی پولیس کی طرف سے بھی گولیاں چلائی گئیں یا نہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ’’سیکیورٹی‘‘ اہلکاروں نے فائرنگ کی، انہوں نے "سیکیورٹی" اہلکاروں کی وابستگی کی وضاحت نہیں کی۔

امریکی سفارتی مشنز میں روز مرہ کی سیکیورٹی کی ذمےداریاں اکثر نجی ٹھیکیداروں اور مقامی فورسز کے ذریعے ادا کی جاتی ہیں جب کہ اس واقعے میں میرینز کا ایکشن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قونصل خانے نے خطرے کو کتنی سنجیدگی سے دیکھا۔

کراچی پولیس کے ایک اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔

اس حوالے سے جب سوالات کیے گئے تو امریکی میرینز نے سوالات امریکی فوج کو بھیجے، پھر وہ سوالات محکمہ خارجہ کو بھیجے گئے، محکمہ خارجہ نے معاملے پر ردعمل دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو 11 افراد اس وقت مارے گئے جب ایران پر حملوں کے دوران مظاہرین کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہوئے۔

متعلقہ

Recommended Stories

Load Next Story