یورپ کیلئے خطرے کی گھنٹی، پیوٹن نے گیس سپلائی روکنے کا اشارہ دے دیا

روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے

ماسکو: روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے کے امکان پر غور کرسکتا ہے۔

روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے باعث توانائی کے شعبے میں نئی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

پیوٹن کے مطابق اگر روسی گیس اور تیل پر مزید پابندیاں لگائی گئیں تو ماسکو کے لیے دیگر عالمی منڈیوں کی طرف رخ کرنا زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کی جانب سے روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کے بعد روس اپنی توانائی کی برآمدات بڑھانے کے لیے چین سمیت دیگر ایشیائی منڈیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس یورپ کو گیس کی فراہمی محدود کرتا ہے تو اس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

Load Next Story