سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی شہریوں کیلئے سفارتخانے کی نئی ایڈوائزری جاری
سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے وہاں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پیش آئے تو فوری طور پر سفارتخانے یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق یہ ہدایات خاص طور پر ان پاکستانیوں کے لیے جاری کی گئی ہیں جو وزٹ ویزا یا عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکل یا ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔
پاسپورٹ گم ہونے، قانونی مسائل یا طبی ایمرجنسی کی صورت میں سفارتی عملہ مدد فراہم کرے گا۔ عمرہ یا وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کے لیے خصوصی ہنگامی رابطہ نمبرز جاری کیے گئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
پاکستانی شہری لینڈ لائن نمبرز 966126689149 اور 966126692371 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
جبکہ موبائل نمبرز 966563870732 اور 966542099348 پر بھی سفارتخانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ اپنا پاسپورٹ اور ویزا دستاویزات محفوظ رکھیں۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا ویزا کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
مزید برآں اگر کسی مشکل میں پھنس جائیں تو فوراً سفارتی مشن سے رابطہ کریں۔