جنگی جہاز ڈوبنے پر ایران کا شدید ردعمل ’امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا ہے کہ امریکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز IRIS Dena کو ڈبو کر سمندر میں سنگین ظلم کیا ہے اور اس کے نتائج امریکہ کو بھگتنا پڑیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکی کارروائی ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فریگیٹ ڈینا اس وقت انڈین بحریہ کی مہمان تھی اور اس پر تقریباً 130 ملاح سوار تھے، تاہم امریکی حملہ بغیر کسی پیشگی انتباہ کے کیا گیا۔
The U.S. has perpetrated an atrocity at sea, 2,000 miles away from Iran's shores.
Frigate Dena, a guest of India's Navy carrying almost 130 sailors, was struck in international waters without warning.
Mark my words: The U.S. will come to bitterly regret precedent it has set. pic.twitter.com/cxYiI9BLUkعباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے سمندر میں ایک خطرناک مثال قائم کی ہے اور ان کے بقول امریکا کو اس اقدام پر سخت پچھتاوا ہوگا۔