افغان طالبان رجیم میں افغانستان خواتین کے حقوق کے حوالے سے بدترین ملک قرار

افغان طالبان ریجیم کی پالیسیوں نے خواتین کے حقوق کو شدید نقصان پہنچایا

افغان طالبان رجیم  کے غاصبانہ دور میں خواتین انتہائی غیر محفوظ ،تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

افغان طالبان رجیم کی  پسماندہ پالیسیوں نے خواتین کو تعلیم ، روزگار اور صحت کی سہولیات سے محروم کر دیا ہے۔ افغان انٹرنیشنل جریدہ نے جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ امریکا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عالمی خواتین انڈیکس میں افغانستان 181 ممالک میں آخری نمبر پر آگیا ہے۔

افغان طالبان رجیم میں ہر پانچ میں سے ایک افغان خاتون تشدد کا شکار ہے، افغان طالبان کے نئے فوجداری قوانین بھی خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔

افغان طالبان ریجیم کی پالیسیوں نے نہ صرف خواتین کے حقوق بلکہ ملک کی معیشت اور بین الاقوامی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Load Next Story