آپریشن غضب للحق؛ بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ، ویڈیو جاری

پاک فوج نے اس مؤثر کارروائی میں افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپوز کو بھی نشانہ بنایا

آپریشن غضب للحق کے تحت آفغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصانات کا سامنا ہے۔

اروند سیکٹر میں طالبان کا مرکز تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر افغان طالبان کے اروند سیکٹر میں موجود مسلح گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی، پاک فوج کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں بزدل افغان طالبان پوسٹوں پر اسلحہ چھوڑکر بھاگنے پر مجبورہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story